Thursday, May 2, 2024

خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے، عثمان بزدار

خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے، عثمان بزدار
March 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں۔

وزیراعلیٰ بولے کہ اپوزیشن اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے اور قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قومی مفاد عزیز نہیں۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پر قوم کو جواب دینا ہوگا۔