Tuesday, May 7, 2024

خسرو بختیار نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

خسرو بختیار نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
May 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی، بڑے بڑے برج الٹ گئے، سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو کو خیر باد کہہ دیا۔

خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب پی ٹی آئی کے سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی کو خیر باد کہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پارٹی قیادت کو بتا رہا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی نقصاندہ ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے مجبور کر دیا کہ میں پی ٹی آئی کے نظریے سے دوری اختیار کر لوں۔ کور کمیٹی ممبر شپ اور جنوبی پنجاب صدارت سے دوری اختیار کر لی تھی۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، شیریں مزاری، فواد چودھری، فیاض چوہان، ملکیہ بخاری سمیت دیگر سیاستدان پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔