Thursday, April 18, 2024

خصوصی سفیر اقوام متحدہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

خصوصی سفیر اقوام متحدہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں
September 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انجلیناجولی 2005ء میں زلزلے، 2010ء میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرچکی ہیں۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی، 30 لاکھ ڈالرز بیمار خواتین اور بچوں کی صحت پر خرچ ہوں گے۔