Thursday, April 25, 2024

خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، شیخ رشید

خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، شیخ رشید
January 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کڑوا گھونٹ پیا ہے، آئی ایم ایف کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

وزیر داخلہ نے بیروزگاری کا اعتراف کرلیا، کہا کہ اپریل تک مہنگائی ختم کردینگے، وزیر اعظم سے کہا ہے آٹا مہنگا ہو رہا ہے نوٹس لیں۔ منی بجٹ انشاءاللہ پاس کروا لیں گے، چھوٹی گاڑیوں، نمک، مرچ، اور دودھ پر ٹیکس ختم یا کم کررہے ہیں۔

شیخ رشید بولے کہ معاشی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا ہے، لوٹ ماری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ لوگ ان چوروں کوجیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، لوگ عمران خان سے توقع کرتے ہیں ان کوجیلوں میں ڈالیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری صوبے کا مسئلہ ہے، تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انسانی بنیادوں پر مری میں گیا تھا، افغانوں کو ساتھ لیکر باقی ماندہ باڑ بھی لگا دینگے۔