Saturday, April 20, 2024

خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپس آنے کی دعوت دے دی

خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپس آنے کی دعوت دے دی
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپس آنے کی دعوت دے دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ چھوڑ کر جانے والے سیاست سے بھی باہر ہو جاتے ہیں۔ ایوان سے جانے والے واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان ہے تو ادارے اور ہم ہیں۔ سیاست گالی کا نہیں خدمت کا نام ہے۔ ہم نے پارلیمنٹ کی خاطر ہر چیز قربان کر دی ہے۔ ہمیں قدر نہیں ہے ہم اس شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں۔ جس ملک میں سیاست کو گالی سمجھا جائے وہ کیسے چلے گا۔ یہ پارلیمنٹ وزیر اعظم کو کہے کہ وہ پاکستان کے مستقبل پر منصوبہ بندی کرے۔

خورشید شاہ نے کہا حالیہ سیلاب سے جو تباہی آئی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی۔ لوگ کہتے ہیں کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا۔ رواں سال 40 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ آج تک بارشوں کے حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا۔ بارشوں اور سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دنیا کے مشکور ہیں۔