Friday, April 19, 2024

خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنا کرنے کی تجویز دیدی

خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنا کرنے کی تجویز دیدی
June 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں سگریٹ کی قیمت دُگنا کرنے کی تجویز دے دی۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خورشید شاہ نے بجٹ کو زرعی شعبہ کیلئے بہترین قرار دے دیا جبکہ سگریٹ کی قیمت دُگنا کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔

اُنہوں نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس کے لیے ہم نے کابینہ میں مشاورت کی، انگلینڈ میں سگریٹ کی ڈبی پاکستانی ساڑھے تین ہزار روپے کی ہے، کیا وجہ ہے ہم اب تک سگریٹ پر خاطر خواہ ٹیکس نہیں لگا سکے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ حکومت 10 سال کسانوں کی مدد کرے تو آئی ایم ایف کے پاس کوئی نہیں جائے گا۔

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمباکونوشی کو بڑا بوجھ سمجھتا ہوں، سگریٹ پر ٹیکس عائد کرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خورشید شاہ کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں، خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے۔ آئندہ سال تک ان سے دو سو ارب روپے اکھٹے کر کے دیکھاؤں گا۔