Friday, March 29, 2024

نقص امن پیدا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

نقص امن پیدا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ
May 14, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) – وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں نقص امن پیدا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ریاست کسی جماعت کو دھونس اور زبردستی کی اجازت نہیں دے سکتی، کسی کو ملک میں ملوکیت نافذ نہیں کرنے دیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خونیں مارچ والوں نے اقلیتوں کے حقوق پر حملہ کیا۔ اقلیتوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی، ریاست مدینہ کا نام لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

وزیر داخلہ مزید بولے کہ عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا، اس کے شر سے نہ کوئی ادارہ محفوظ ہے اور نہ کسی کا کوئی مقام۔