Saturday, April 20, 2024

خونی مارچ ہو گا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، رانا ثنا اللہ

خونی مارچ ہو گا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، رانا ثنا اللہ
May 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ ہو گا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہو گئی یہ سیاسی سرگرمی نہیں۔ فائرنگ ثبوت ہے یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے۔ گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کر دی ہیں۔ قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ قانون جواب لے گا۔

رانا ثنا اللہ بولے عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں۔ کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے۔ شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دیں گے۔ شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے۔ شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔