Saturday, April 20, 2024

کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں، چودھری پرویز الہٰی

کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں، چودھری پرویز الہٰی
October 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ مختصر مدت میں صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے پائیدار اقدامات کیے ہیں۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضائع کیا گیا۔ ہم قومی وسائل کو فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اسی مشن کے تحت صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو پھیلایا ہے۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھایا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وسائل فراہم کرتے رہیں گے۔