Saturday, July 27, 2024

خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، انتہا پسندوں سے لڑیں گے، انوار الحق کاکڑ

خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، انتہا پسندوں سے لڑیں گے، انوار الحق کاکڑ
August 23, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، انتہا پسندوں سے لڑیں گے، کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔

نگراں وزیراعظم کی کراچی میں میڈیا نمائندگان سے علاقائی صورتحال دہشتگردی کے خطرات اور سیاسی عدم استحکام پرسیر حاصل گفتگو کی۔ بولے دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم پر زیرو ٹالیرنس ہے۔ انتہاپسندی اور عدم برداشت کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلاف کو دشمنی میں بدلیں گی تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ وزیراعظم نے بٹگرام ریسکیوآپریشن کو قومی سطح پر منانے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی آئینی بحران نہیں مخصوص قانون پر آرا ہیں۔ کہا گندم پٹرول قیمتوں میں استحکام لانا ترجیح ہے، چوری ڈکیتی روکی جاسکتی ہے، ریاست ہر فرد کے تحفظ کی ضامن ہے۔

نگراں وزیراعظم نےکہاکہ حلقہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہم مختصر وقت کے لیے ہیں، سیاسی اختلاف کو دشمنی میں نہ بدلیں تو جمہوریت کی موت نہیں ہوگی۔

سی پیک اور بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نہ خوفزدہ ہیں نہ جنگ کے خواہشمند، سی پیک کے اگلے فیز میں اقتصادی زونز بنیں گے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شدت پسند بھی بلوچستان کے ایک اسٹیک ہولڈر ہیں ایسا نہیں کہ بلوچستان کے مسائل حل نہ ہوسکیں، گمراہوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے گورنر ہاؤس کے باہر لگی امید کی گھنٹی بھی بجائی کہا کہ’’عدل جہانگیرسنا تھا اب عدل ٹیسوری ہے۔‘‘