Friday, March 29, 2024

کھودا پہاڑا نکالا چوہا، آٹھ سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا، شیخ رشید

کھودا پہاڑا نکالا چوہا، آٹھ سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا، شیخ رشید
August 2, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ کھودا پہاڑا نکالا چوہا، آٹھ سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ آج پی ٹی آئی اور عمران خان کی فتح کا دن ہے۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ نہیں ہے، حکومت اورپی ڈی ایم والوں کو شکست ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اے این پی والا دور نہیں ہے کہ پارٹی کو بین کیا جا سکتا ہے۔ ایک میڈیا وار شروع کی گئی جو اپنی موت آپ مر گئی۔ یہ عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکے۔