Tuesday, May 21, 2024

خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو بچا لیا گیا، آئی ایس پی آر

خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو بچا لیا گیا، آئی ایس پی آر
August 28, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی۔ خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان پھنسے ہوئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کمراٹ کے پہاڑی چوٹی پر پھنسے ہوئے لوگوں کو موسم کی اجازت ملتے ہی کانجو کینٹ سوات سے خصوصی طور پر اڑان بھرے فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔

دیر سکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے ہنگامی صورت حال یا مدد کی ضرورت ہو تو درج ذیل نمبروں پر دیر سکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

موبائل 1: 03091311310

موبائل 2: 03235780067

پی ٹی سی ایل: 0945-825526