Thursday, April 25, 2024

خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرینگے، صدر، وزیراعظم

خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرینگے، صدر، وزیراعظم
March 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرینگے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کیلئے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے خواتین کی شمولیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہیں۔۔حکومت خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی پیغامات دیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مباحثے سے خطاب میں کہا کہ خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں، خواتین کے خلاف جرائم کو مل کر روکنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، افغانستان میں بچیوں کو تعلیم سے روکنا تشویشناک ہے، خواتین اور بچیاں جنگوں میں براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔