Friday, April 19, 2024

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیدیا

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیدیا
March 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دے دیا۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔ عدالتوں پر اعتماد کا مشورہ دینے والے خود بھی قانون پر عمل کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خود کو ریاست سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہیں ہر صورت عدالت  جانا پڑے گا۔ سیاسی قیادت جتھے اور نو گو ایریا نہیں بنایا کرتی۔ چیئرمین تحریک انصاف پاکستان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔