Thursday, April 25, 2024

خواجہ سعد رفیق کا ریلوے اراضی کو کمرشلائز کرنے کا مطالبہ

خواجہ سعد رفیق کا ریلوے اراضی کو کمرشلائز کرنے کا مطالبہ
October 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اراضی کو کمرشلائز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو سوا پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ اپنے آپریشنز کو موجود ریسورسز سے دوبارہ چلایا ہے۔ ریلوے کا 60 ملین ریونیو تھا ،ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے بیس سے 36 ارب روپے تیل کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت سے ادائیگیوں کو بڑا جھٹکا لگا، ریلوے کی آمدن بڑھائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فریٹ آپریشن میں ریلوے کرائے دوسری ٹرانسپورٹ سے کم ہیں، خالی زمینوں کوشارٹ یا مڈ ٹرم کےلئے لیز کردیا جائے تو ریلوے کو منافع ہو گا۔