Wednesday, December 6, 2023

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیا۔ کیس 2012 کا ہے، 2021 میں سوالات وضع کیے گئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ التواء عمران خان کی طرف سے ہوا۔2012 سے ہتک عزت کا کیس تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔ دو ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔

خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ دونوں فریقین کی جانب سے التواء لیا گیا۔ عمران خان نے شروع میں کیس کی پیروی نہیں کی لیکن بعد میں شروع کی۔

عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔