Friday, April 26, 2024

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس ، التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس ، التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پر اسلام آباد سیشن عدالت نے عمران خان پر ایک بار پھر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے عمران خان کے ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل عمراقن خان نے کہا مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے 22 اکتوبر کو آئندہ تاریخ سماعت مقرر کر دی گئی۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔

دس ستمبر کو بھی التوا کی درخواست پر عمران خان پر پانچ  ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔