Saturday, May 18, 2024

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس، التوا مانگنے پر عمران خان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس، التوا مانگنے پر عمران خان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ
September 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے التوا مانگنے پر عمران خان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

 دوران سماعت خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح موخر کر دی گئی جبکہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی گئی۔

عمران خان کے دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی ہو گئی۔