Saturday, May 4, 2024

خدشہ ہے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جائیگی، عمران خان

خدشہ ہے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جائیگی، عمران خان
January 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ خدشہ ہے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جائے گی۔

اتوار کو کراچی میں ویمن کنونشن سے ویڈیو لنک پر خطاب میں بولے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، آج سب سے بڑا بحران ہے، جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ ذمہ دار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکا جیسے حالات کی طرف جا رہے ہیں۔ سارے اداروں کو کہہ رہے ہیں یہ وقت ملک کو سنبھالنے کا ہے۔ تحریک انصاف ہی ملک کو مشکل وقت سے نکال سکتی ہے۔