Monday, September 16, 2024

کھڑے ہو کر نیند کے مزے لوٹنے کیلئے خصوصی ورٹیکل پوڈ

کھڑے ہو کر نیند کے مزے لوٹنے کیلئے خصوصی ورٹیکل پوڈ
August 12, 2023 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) - جاپان کی ایک کمپنی نے کھڑے ہو کر نیند کے مزے لوٹنے کیلئے خصوصی ورٹیکل پوڈ متعارف کروادیا۔

گرافے نیپ پوڈز، دراصل ایک نئے انداز کا پوڈ ہے جو دن میں کام کے اوقات کے دوران پاور نیپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ لوگ کام کی جانب زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

کام کے سخت شیڈول اور دباؤ کے پیش نظر کچھ جاپانی کارکن مختصر دورانیے کے نیند کی جانب متوجہ ہوئے ہیں۔ اس میں گہری نیند تو نہیں آتی مگر جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ سےراحت ضرور ملتی ہے۔