Sunday, May 19, 2024

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کا کیس، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کا کیس، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
September 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کے کیس میں عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔

 دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے عمران خان نے ایک زیرسماعت مقدمے میں جج کے حوالے سے الفاظ استعمال کیے۔ عمران خان کی کریمنل کنٹمٹ ہے۔ کریمنل توہین بہت حساس معاملہ ہوتا ہے۔ عدلیہ کا وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ عدالت سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ کے فیصلے کی بھی پابند ہے۔ ہم اظہار رائے کی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔