اسلام آباد (92 نیوز) - سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے 29 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر بحث آئندہ سماعت پر ہوگی،
عمران خان کے وکلاء نے مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت سکیورٹی نہیں دےرہی، جان کو خطرے کے باعث عمران خان کا حاضر ہونا ممکن نہیں۔