اسلام آباد (92 نیوز) - خاتون جج کو دھمکانے پر دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایس ایس پی آفس میں پیش ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پولیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم کی جانب سے تحریری طور پر 21 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے ۔ آپ جتنا دیوار سے لگائیں گے ہم اتنا ہی تیار ہو رہے ہیں۔ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی۔ اس کا ایک ہی حل ہے صاف اور شفاف الیکشن ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا سیلاب کے لیے پیسہ اکھٹا کر رہے ہیں اور لائیو ٹرانسمشن بند کی جارہی ہے۔