Thursday, April 25, 2024

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہو گئی

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہو گئی
October 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - خاتون جج دھمکی کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کر دی۔

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ مارگلہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ اس مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ لگی تھی جو ہائیکورٹ نے ختم کر دی ہے۔ عمران خان نے بیان دیا تھا کہ آئی جی ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑیں گے کیس کرینگے۔ شہباز گل کو گرفتار کر کے برہنہ کیا  اور تشدد کیا گیا اس پر عمران خان نے کہا تھا کیس کرینگے۔

پراسیکیوٹر  واجد منیر  نے دلائل دیے کہ عمران خان نے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔ جج نے استفسار کیا کہ یہ جلسہ کدھر ہو رہا تھا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایف نائن پارک میں جلسہ ہو رہا تھا ۔ جج نے استفسار کیا کہ پھر دفعہ 144 کیسے لگی؟اس مقدمہ میں 506 ٹو تو نہیں لگی۔ عمران خان کے خلاف درج مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے نقد پانچ ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست دی۔ جج نے حکم دیا کہ پانچ ہزار نہیں پچاس ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں۔ عمران خان کے وکلاء نے پچاس ہزار روپے کے نقد مچلکے عدالت میں جمع کرا دئیے۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کر دی۔

اعظم سواتی پر تشد کے حوالے سے عمران خان نے کہا ان کو شرم آنی چاہیے۔