Thursday, March 28, 2024

خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
August 3, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔

نمازیوں کو ایک بار پھر اللہ کے گھر کو چھونے کی اجازت مل گئی۔ رکاوٹیں ہٹنے کے بعد  زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم پر دعائیں بھی کر سکیں گے۔ زائرین  کو حطیم میں نوافل بھی ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق سعودی قیادت نے مسجد الحرام میں زائرین کا خیال رکھا اور مذہبی رسومات کو محفوظ اور روحانی ماحول میں ادا کرنے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا ہے۔

خانہ کعبہ کے اطراف میں  رکاوٹیں  مارچ 2020 میں کورونا وبا کے باعث  عارضی  طور پر  لگائی گئی تھیں جس کے بعد سے نمازی خانہ کعبہ اور حجراسود کو چھونے سے محروم تھے۔