Saturday, April 20, 2024

خان صاحب کوجب سے زبردستی وزیراعظم بنایا گیا، ملک مشکلات سےدوچار ہے، بلاول بھٹو

خان صاحب کوجب سے زبردستی وزیراعظم بنایا گیا، ملک مشکلات سےدوچار ہے، بلاول بھٹو
November 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو جب سے زبردستی وزیراعظم بنایا گیا ملک مشکلات سےدوچار ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پاکستان کے پاؤں میں گولی ماری، کہا سارے ممالک سے تعلقات کو استوار کرکے ڈیفالٹ میں جانے سے بچا لیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب امریکی سازش کے  بیانیہ پر یوٹرن لے چکے، خان صاحب کے تازہ ترین یوٹرن کا خیرمقدم کرتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی میں وزیر خارجہ کا کوئی کردار نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سارے ممالک سے تعلقات کو استوار کرکے ملک کو ڈیفالٹ میں جانے سے بچا لیا، ارشد شریف شہید کے قتل کی پر زور مذمت کرتا ہوں، سیاست نہیں ہونا چاہیے، پاکستان امریکا  کے ساتھ  برابری کی سطح  پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات بھارتی حکومتی طرز عمل کے باعث بند ہوئے۔