Saturday, July 27, 2024

خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کو سُبکی کا سامنا

خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کو سُبکی کا سامنا
September 25, 2022 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) - سکھ برادری کا خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے تین بار کینیڈا سے سفارتی سطح پر رابطے کیے۔ کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ صاف صاف جواب دیا کہ ریفرنڈم اور جمہوری حق سے سکھ برادری کو محروم نہیں کرسکتے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ریفرنڈم کے انعقاد پر کینیڈا حکومت سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مؤقف اپنایا کہ کینیڈا انتہا پسند عناصر کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران بھارت کے خیال کے برعکس لوگوں نے 5 کلو میٹر طویل قطار میں لگ کر ووٹ ڈالے تھے۔ 19 ستمبر کو برامپٹن میں ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔

گرپتونت سنگھ پنوں رہنما سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ تشدد کے حامی نہیں، بُلٹ نہیں بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں۔