Sunday, May 19, 2024

کہا جاتا ہے ان سے مفاہمت کرلوں، اسمبلی جاؤں، عمران خان

کہا جاتا ہے ان سے مفاہمت کرلوں، اسمبلی جاؤں، عمران خان
September 8, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کہا جاتا ہے ان سے مفاہمت کرلوں، اسمبلی جاؤں، سب سے بات کرلوں گا مگر چوروں سے نہیں۔

جمعرات کو ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن سے ایک اور این آر او مانگ رہا ہے، بیرونی سازش کے تحت چوروں کو اوپر بٹھایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف 30 سال ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، حکومت قرضے لے رہی ہے، ملک دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ ہمارے ارکان اسمبلی کو کہا جارہا ہے پارٹی چھوڑدیں، ان میں اتنی جرات نہیں کہ روس سے سستا تیل لے سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں مثال بننے کے لیے حقیقی آزادی کی ضرورت ہے، ملک کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملک میں فیصلے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے دور حکومت میں، کسانوں کو ریکارڈ رقم ملی۔ قیمتیں اوپر کی طرف جا رہی ہیں اور معیشت میں نکھار آ گیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قانون اور انصاف کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ "ہمارے پاس غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔"

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکمران الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔