Monday, May 6, 2024

کےپی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی تحلیل کا اختیار عمران خان کو دیدیا، فواد چودھری

کےپی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی تحلیل کا اختیار عمران خان کو دیدیا، فواد چودھری
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کےپی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی کی تحلیل کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔ ن لیگی رہنماؤں کو اپنے قائدین سے کرپشن کا پوچھنے کی جرات پیدا کرنی چاہئے یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ سعد اور رانا ثناء اللہ کو چیلنج کرتا ہوں کی بغیر گارڈز کے لاہور اور فیصل آباد میں نکلیں۔ ہم نے الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا، آگے ن لیگ اور پی پی کی مرضی۔ اسی ماہ ہی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء مزید بولے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ آئینی کردار ادا کرے۔