Monday, September 16, 2024

کیسز، گرفتاریوں کے باوجود ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے

کیسز، گرفتاریوں کے باوجود ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے
August 26, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - کیسز ، گرفتاریاں اور پھر ضمانت پر رہائی کے بعد قیدیوں والی تصویر جاری ہونے کے باوجود ٹرمپ کی مقبولیت کم نہ ہوئی، عالمی خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

سابق امریکی صدرٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔ کبھی کیسز میں گرفتاری تو کبھی رہائی، ان سب کے باوجود ٹرمپ کی مقبولیت کم نہ ہو سکی۔

سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ٹرمپ کو اپنے حریف فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس پر 40 پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل ہے، فلو ریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس صرف 13 فیصد حمایت حاصل کر سکے۔

ٹرمپ نے فلو ریڈا کے گورنر اور دیگر حریفوں کے ساتھ مباحثے میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا پھر بھی وہ مقبولیت میں آگے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا میں عوام میں پہلے ہی مقبول ہوں، اس لئے کسی مباحثے میں حصہ لینے کا کوئی سیاسی فائدہ نظر نہیں آتا، مقدمات کے باوجود سرویز میں برتری عوام میں مقبولیت کا ثبوت ہے۔