Wednesday, May 8, 2024

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان
February 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کےالیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔

اضافے کی درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کو کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

کےالیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دے دی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت بھی یکم مارچ کو ہو گی۔