Friday, May 3, 2024

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی، دیگر صارفین کیلئے بھی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی، دیگر صارفین کیلئے بھی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی
February 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (نیوز) - نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی جبکہ ملک کے دیگر صارفین کیلئے بھی بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ ۔بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔ اطلاق ایک  ماہ کےلئے ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کےجنوری کے ماہانہ  فیول چارجز سے متعلق  عوامی سماعت ہوئی۔ ۔نیپرا نے  جنوری کے فیول چارجز کی مد میں  بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے  فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔