Friday, April 26, 2024

نیپرا نے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، نیپرا نے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو بھی بجلی گیارہ روپے 39 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت مل گئی۔ اضافے کی منظوری جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

اہل کراچی کیلئے بری خبر، بجلی مہنگی کردی گئی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جون کے مہینے کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت چئیرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا ہیڈکوارٹرز میں ہوئی، چیئرمین نیپرا کے استفسار پر نیپرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے بریفنگ دی کہ کے الیکٹرک کا فرق گیارہ روپے 37 بنتا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہہم یہاں انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف ملے گا، کچھ ایسے مسائل ہیں جن پرنیپرا اور کے الیکٹرک کے حکام مل بیٹھیں۔

سماعت کے بعد نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیپراحکام کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائین صارفین پر نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے رکھی تھی، اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔