کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست

کراچی (92 نیوز) - کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
کراچی کے رہائشی اب ہوجائیں تیار، کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 4 جولائی کو سماعت کرے گا۔
ادھر شہرقائد میں موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، کہیں 8 تو کہیں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔