Friday, April 26, 2024

کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری
June 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کے لیے دی گئی۔ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83  پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔