Friday, April 19, 2024

کے الیکٹرک کا 2 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا دعویٰ غلط نکلا

کے الیکٹرک کا 2 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا دعویٰ غلط نکلا
May 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کے الیکٹرک کا 2 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا دعویٰ غلط نکلا۔

شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس سے صرف 852 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔

کراچی کو اس وقت 2 ہزار 250 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی اور دیگر ذرائع سے 1442 میگاواٹ بجلی خریدتا ہے۔

مہنگے فیول کی مد میں صارفین سے اضافی بلز بھی وصول کئے جا رہے ہیں۔ شہر میں 7سے 9 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔