Friday, April 26, 2024

کے الیکڑک کیلئے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

کے الیکڑک کیلئے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیپرا نے کے الیکڑک کیلئے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

کے الیکڑک حکام کے مطابق سوئی سدرن کے ساتھ گیس کی خریدوفروخت کے معاہدے پر کام چل رہا ہے۔