Thursday, April 25, 2024

کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد ہوں گی، خورشید شاہ

کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد ہوں گی، خورشید شاہ
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد ہوں گی۔

حکومت نے انتخابی اصلاحات آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔  وفاقی وزیر خورشید شاہ نے بتا دیا، بولے کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد ہوں گی۔ اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتا۔

 خورشید شاہ نے کہا عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی ۔ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے۔ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔