Thursday, April 18, 2024

کبھی نہیں سوچا تھا نومبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، عمران خان

کبھی نہیں سوچا تھا نومبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، عمران خان
June 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کبھی نہیں سوچا تھا نومبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے۔

عمران خان کا اقتدار ختم نہ ہوتا تو کس کو آرمی چیف بناتے؟ سابق وزیراعظم نے سمینار کے دوران بتا دیا۔ بولے سوچا تھا  جو میرٹ پر آیا اسے آرمی چیف لگا دیں گے۔ انہوں نے اور شوکت ترین نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا سازش روکیں ورنہ ملک کو نقصان ہو گا۔ جب گھر میں چور داخل ہو جائیں تو نیوٹرل نہیں رہا جاتا۔

عمران خان نے کہا نیب رانا ثنا اللہ کے ماتحت ہو تو اندازہ کریں کیا ہو گا۔ کبھی نہیں سوچا تھا شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں گے۔ امریکا کا ایجنڈا ہے اسرائیل کو تسلیم کرو ،کشمیر کو بھول جاؤ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نواز شریف اور زرداری کے پاس چوری کا پیسہ ہے۔ موجودہ حکومت نے آکر وہی کچھ کیا جس کا اندازہ تھا۔ ایک سال پہلے ہی اندازہ ہو گیا تھا سازش شروع ہو گئی۔ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔