Friday, May 3, 2024

عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن، 3 آفرز دی گئیں، وزیراعظم

عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن، 3 آفرز دی گئیں، وزیراعظم
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن، 3 آفرز دی گئیں۔ عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا، استعفیٰ نہیں دوں گا، الیکشن کرانے پر تیار ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، اس کی بیٹی نے کھل کر فوج پر تنقید کی۔

وزیراعظم عمران خان بولے اگست سے انداز ہوگیا تھا میرے خلاف سازش ہورہی ہے، بیرونی مراسلے پر سب کو بلایا تھا، شہباز شریف نے اس لیے بائیکاٹ کیا کیونکہ وہ سازش کا حصہ ہیں۔ ایجنسیوں کی رپورٹ تھی کہ لوگ یہاں سے لندن جاتے اور آتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، اپوزیشن میری کردار کشی کے لیے آڈیو ٹیپ لاسکتی ہے۔ کہا کہ میں نے کس چیز کا این آر او مانگنا ہے؟ میں ان چوروں سے این آر او مانگوں گا؟ مریم نواز سے غیر ملکی سفارتخانے کے لوگ کیوں ملتے تھے؟

اُن کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد یا استعفیٰ سے بہتر آپشن الیکشن ہے، پہلی بار ایسا شخص آیا جو آزاد خارجہ پالیسی لے کر چل رہا ہے۔ آخری گیند تک لڑوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اتوار کے دن چاہتا ہوں ساری قوم ان کی شکلیں دیکھے، احتساب کے عمل کو الجھا دیا گیا ہے، احتساب کے عمل کو خراب کرکے ملک کے ساتھ بڑی غداری کی گئی، چوروں کو سازش، ڈیل کے تحت بچایا گیا۔