Thursday, March 28, 2024

کب تک کشکول لے کر پھریں گے؟ بھیک سے زندگی نہیں ملتی، وزیراعظم شہباز شریف

کب تک کشکول لے کر پھریں گے؟ بھیک سے زندگی نہیں ملتی، وزیراعظم شہباز شریف
May 7, 2022 ویب ڈیسک

شانگلہ (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کب تک کشکول لے کر پھریں گے؟ بھیک سے زندگی نہیں ملتی، چار سال بدترین حکومت تھی، کرپشن، نااہلی اور نالائقی تھی۔

بشام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے دن رات جھوٹ بولا، خزانہ خالی کردیا، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، مہنگے ترین قرضے لیے لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی۔

اُنہوں نے کہ وہ چار سال سوتا رہا لیکن شہباز شریف جاگے گا اور عوام آرام سے سوئیں گے۔

وزیر اعلی کے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے میں آٹا سستا نہیں کیا گیا تو انہیں کرانا آتا ہے، اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کیلئے 2 ارب گرانٹ اور بشام میں میڈیکل کالج کا بھی اعلان کیا۔