Saturday, April 20, 2024

کشمیری آج بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں

کشمیری آج بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف  یوم سیاہ منارہے ہیں
October 27, 2016
سرینگر(92نیوز)کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں  27 اکتوبر 1947 ء کو بھارتی فوج نے جموں وکشمیر میں داخل ہو کر برصغیر کی تقسیم کے منصوبے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس علاقے پر زبردستی قبضہ کرلیاتھا۔ تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ کشمیری جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ساڑھے تین ماہ  سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، اب تک 111 کے قریب نوجوان اور بچے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کر چکے ہیں لیکن بھارت لاکھوں کی تعداد میں فوج کشمیر میں ہونے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو دبا نہیں سکا ، 1947 میں آج ہی کے دن بھارتی فوج نے تقسیم کے منصوبے کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں در اندازی کی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا حق دینے کے لئے قراردادیں منظور کیں، لیکن بھارت استصواب رائے کے حق کو تسلیم کرنے کے بعد مکر گیا۔اور اقوام متحدہ بھی خاموش ہے۔