Wednesday, April 24, 2024

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج
October 24, 2016
لندن (92نیوز) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کیا اور شہدائے مقبوضہ کشمیر کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا اور عالمی برادری سے بھارتی فوج کے مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا۔ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے‘ پاکستانی ایم این اے قیصر شیخ نے بھی شرکت کی اور بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت حکام کوفراہم کیے۔ مظاہرین نے کشمیری شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر کارروائی کرے اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے۔