Friday, April 19, 2024

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے : نواز شریف

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے : نواز شریف
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن چاہتے ہیں اسی لئے ہمیشہ تحمل سے کام لیا جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگےمسئلہ کشمیر عالمی سطح پرہر جگہ اٹھاتے رہیں گےکہتے ہیں بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ پر الگ نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان مشیر سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ سیکرٹری خارجہ  ڈی جی ملٹری آپریشنز اوراعلیٰ سول و فوجی حکام شریک ہوئے اجلاس میں ملکی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سالمیت کے تحفظ کےلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی جبکہ شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ شرکاءکایہ بھی کہنا تھا کہ مسلح افواج اور عوام دفاع کے لیے تیار ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے امن کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں خطے میں امن واستحکام کےلئے کوششیں جاری رکھیں گے  کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتارہیگا۔ مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے میں بھارت کی جانب سے تبدیلی کی خبروں پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ عالمی بینک کی ضمانت کے باعث کوئی بھی ملک سندھ طاس معاہدے سے انحراف نہیں کرسکتا۔