Friday, March 29, 2024

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر سب سے پرانا تنازع ہے  : سیکرٹری خارجہ

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر سب سے پرانا تنازع ہے  : سیکرٹری خارجہ
October 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ہندوستان کی گولہ باری اور فائرنگ افسوسناک ہے پاکستان 2003 کے فائر بندی کے معاہدے پر کاربند ہے اور اس کا احترام کرتا ہے کل بھوشن پر ڈوزیر تیار ہو رہے ہیں جو کہ جلد اقوام متحدہ کو دیں گے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر سب سے پرانا تنازع ہے ۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ  پاکستان 2003 سے فائربندی  معاہدے کی مکمل پابندی کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے پاکستانی عوام کی توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے اس کو حل کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے ۔  پاکستان میں بھارتی مداخلت کے سول پر سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی روشنی میں ڈوزیئر تیار ہورہا ہے جو جلد اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے سوال پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی دیگر ممالک سے مل کر کوشیش جاری رہیں گی۔