کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رحجان رہا، 191 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بار پھر بحال ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام بھی مثبت ہندسوں پر ہوا، مارکیٹ 191 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 92 پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 175 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,120 جبکہ کم ترین سطح 42,805 رہی۔
ادھر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 227 روپے 75 پیسے پر ہی مستحکم رہا۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کے بڑے اضافے سے 1 لاکھ 55 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1929 روپے بڑھ کر 1لاکھ 33 ہزار230 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر
کے اضافے سے فی اونس سونا 1760 ڈالر پر پہنچ گیا۔