Saturday, May 4, 2024

کارکنوں پر تشدد کیخلاف ایم کیوایم کا یوم سیاہ

کارکنوں پر تشدد کیخلاف ایم کیوایم کا یوم سیاہ
January 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کارکنوں پر تشدد کے خلاف ایم کیوایم آج یوم سیاہ منارہی ہے۔ 

گذشتہ روز متحدہ کارکنوں پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، کئی کارکن زخمی ہوئے، دل کا دورہ پڑنے سے ایک کارکن جان سے گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ آج یوم سوگ منا رہی ہے، تاہم شہرمیں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ دکانیں مارکیٹس کھلی ہیں اورٹریفک بھی معمول کےمطابق ہے۔

جاں بحق ہونے والے متحدہ کارکن محمد اسلم کی نمازجنازہ آج دوپہر تین بجےعائشہ منزل کے قریب شاہراہ پاکستان پر ادا کی جائے گی۔ نمازجنازہ میں متحدہ کی قیادت اور کارکناں شریک ہونگے۔ تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ محمد اسلم کے سوگواروں میں ایک بیوہ اور 8 بچے شامل ہیں۔

ادھر دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کیا گیا، فواد چودھری کہتے ہیں پُرامن مظاہرین پر سندھ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ گورنر عمران اسماعیل نے کہا پرامن مظاہرین کیخلاف بربریت افسوس ناک ہے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی ہے۔