Friday, April 19, 2024

کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا

کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا
November 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے فیصل آباد ساٹھ ٹن سامان کا کرایہ 2 لاکھ 65 ہزار  روپے مقرر کیا گیا۔ کراچی سے لاہور کارگو سروس کے لیے کرایہ 85 ہزار روپے بڑھا دیا گیا۔ کراچی سے ملتان تک کارگو کے لیے 55 ہزار روپے اضافی دینا پڑیں گے۔ فیصل سے کراچی جانے والی کارگو ٹرین سروس بھی بحال کر دی گئی۔

کارگو ٹرینوں کا کرایہ روڑ ٹرانسپورٹ کے برابر کر دیا گیا ہے۔