Thursday, May 2, 2024

شہدائے کربلا کا حوصلہ اور جدوجہد تاریخ کا بے مثال باب ہے: بلاول بھٹو

شہدائے کربلا کا حوصلہ اور جدوجہد تاریخ کا بے مثال باب ہے: بلاول بھٹو
October 12, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ شہدائے کربلا کا حوصلہ اور جدوجہد تاریخ کا بےمثال باب ہے، جہاں جہاں ظلم ہوگا،وہاں وہاں کربلا ہوگا۔ شہدائے عاشور نے ظلم کے خلاف لڑکر انسانیت اور اسلام کا وقار سربلند کیا۔ تفصیلات کےمطابق مرکزی میڈیا سیل سے جاری ویڈیو بیان میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ محرم ہمیں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدائے کربلا کا حوصلہ اور جدوجہد تاریخ کا بےمثال باب ہے، جہاں جہاں ظلم ہوگا،وہاں وہاں کربلا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں ہمیں درس دیتی ہیں کہ ظلم، بربریت اور ناانصافی کے خلاف سانس کی آخری گھڑی تک لڑتے رہیں، سانحہ کربلا اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ یزیدیت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آج بھی ان باطل قوتوں کے پیروکار دہشت گردی اور فرقہ واریت  کے ذریعے اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں۔