Thursday, October 6, 2022

کراچی : تاجر برادری نے مارکیٹیں شام 7بجے بند کرنے کا حکم نامہ مسترد کر دیا

کراچی : تاجر برادری نے مارکیٹیں شام 7بجے بند کرنے کا حکم نامہ مسترد کر دیا
کراچی (92نیوز) کراچی کی تاجر برداری نے مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز شام7 بجے بند کرانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں یکم نومبر سے مارکیٹ، دکانیں اور شاپنگ سینٹرز شام سات بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر تاجر برادری نے سخت رد عمل ظاہر کردیا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کی کوششیں کی گئیں جو بری طرح ناکام ہوئیں کیوں کہ زیادہ تر کاروبار شام کو ہی ہوتا ہے۔ کراچی کی روایات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی سندھ کیلئے اس مشکل فیصلے پر عملدرآمد آسان نہیں ہو گا۔